سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے چالیس لاکھ امریکی ڈالر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے.

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے چالیس لاکھ امریکی ڈالر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے.

اسلام آباد میں امریکی امداد کے ادارے یو ایس ایڈ کے زیراہتمام قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ترقی کےحوالے سےایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یوایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹرکیتھرین مورنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد سے بائیس ہزار پانچ سو ڈیری فارمز کو نہ صرف بحال کیا گیا ہے بلکہ انکی آمدنی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے امداد دینے پر وہ امریکی حکومت کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان میں ذرعی ترقی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔