بھارت پاکستان کو آئندہ ماہ تک 100 ریلوے انجن فراہم کرے گا

بھارت پاکستان کو آئندہ ماہ تک 100 ریلوے انجن فراہم کرے گا

 کراچی( کامرس رپورٹر) بھار ت پاکستان ریلویز کو آئندہ ماہ تک 100 ریلوے انجن فراہم کرے گا جب کہ 150 انجن امریکہ سے خریدے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارت سے آئندہ ماہ تک راجستھان کے راستے او راٹاری کے راستے بھارتی انجن پاکستان پہنچیں گے جبکہ امریکہ سے `150 انجن کی درآمد کے لئے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور ٹینڈروں کی منظوری کے بعد امریکہ سے انجنوں کی فراہمی کی حتمی تاریخ اور شپمنٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق 350 انجنوں کی مجموعی قیمت ایک کھرب 25 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگی۔