ایل جی الیکٹرونکس کا پروسینٹرک سمارٹ ہوٹل ٹی وی سیریز میں نئے ماڈلز کا اعلان

لاہور (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے پروسینٹرک سمارٹ ہوٹل ٹی وی سیریز میں تازہ ترین ماڈلز کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹی وی سیریز مہمان نوازی کی صنعت کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ پروسینٹرک ایل جی کی جانب سے ایک ایسا حل ہے جو ہوٹل مالکان کو کمرے کے اندرونی تجربے کو آسانی سے اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کے قابل بناتا ہے انٹرایکٹوپروگرام گائیڈ کے ساتھ آسان رابطے کی سہولت اور انٹرنیٹ ڈیٹا فیڈز اور کسمٹرز کو گیسٹ روم کے اندر اور باہر ہوٹل کی خدمات کے ساتھ جوڑتا ہے۔