سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘ سرمایہ کاری میں 6 ارب روپے سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘ سرمایہ کاری میں 6 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو  تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33000اور 33100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں6ارب89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس188.29پوائنٹس اضافے  سے 33103.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں6 ارب 89کروڑ80لاکھ86 ہزار 593 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب 9 ارب 42کروڑ 69 لاکھ71 ہزار399 روپے ہوگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 86کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔   ایل ایس  ای 25 انڈیکس 63.29 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5566.96 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل9لاکھ 35 ہزار800 حصص کا کاروبار ہوا۔