کم ایندھن خرچ کرنیوالے ”اے350“ طیارے کی پہلی اڑان

پیرس (آن لائن) ائیربس کا نیا طیارہ اے 350 آج پہلی تجرباتی پرواز پر روانہ ہوگیا، جس نے طولوز کی فضاوں میں 4 گھنٹے تک اڑان بھری۔ فرانس کے شہر طولوز سے روانہ ہونے والا A350 ہلکے کمپوزٹ میٹرئیل سے تیار کیا گیا ہے جس سے ایندھن کی لاگت میں کمی آئے گی۔ اے 350 فضائی سفر کے کرائے میں کمی لانے کا سبب بھی بنیں گے، نئے ائیربس کا مقابلہ امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے ڈریم لائنز سے ہے۔ اے 350 کی تجرباتی پرواز میں برطانوی اور فرانسیسی پائلٹ کے ساتھ 3 انجیئیرز سوار ہیں۔