وفاقی وزیر ریلوے کا لاہور سٹیشن پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے کا لاہور سٹیشن پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشن کے گردونواح میں تجاوزات اورمہنگے داموں ناقص اور غیر معیاری کھانے سمیت جعلی منرل واٹر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ غیر قانونی تجازوات کے گرد گھرے ریلوے اسٹیشن کو بھوت بنگلہ قرار دیا ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ریلوے اسٹیشن پر پینے کا صاف پانی ملنا چاہئے نلکے لگے ہونے چاہےئے صفائی کا مکمل خیال رکھنا ہوگا۔ وینڈرز جعلی مشروبات فروخت نہ کریں مجھے کوئی شوق نہیں کہ میں انہیں پکڑ کر ان کے خلاف کاروائی کروں اور انہیںسلاخوں کے پیچھے بھجوادوں۔