میٹرو نے D2Wکی آکسو بائیوڈی گریڈ ایبل ٹیکنالوجی اپنے بیگ میں متعارف کروادی

لاہور (پ ر) میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پاکستان نے اینوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ ایپی اے) کے نان بائیوڈی گریڈ ایبل مصنوعات پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی ماحولیاتی دن کی یاد میں ملک بھر میں اپنے تمام سٹورز پر ماحول دوست بیگز متعارف کروا دئیے ہیں۔ واضع رہے کہ میٹر و حبیب کیش اینڈ کیری اپنی پلاسٹک مصنوعات کو ماحول دوست بنانے کیلئے دنیا میں آکسو بائیوڈی گریڈ ایبل ٹیکنالوجی کے نمبر ون برانڈ D2Wکو استعمال کر رہا ہے۔ یہ بیگز میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں تمام سٹورز پر فراہم کئے جایئں گے۔ ان خیالات کا اظہار میٹروحبیب کیش اینڈ کیری کے منجنگ ڈائریکٹر بوزینتھ بیناﺅڈانے نے آکسو بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔