تھرمل اور ہائیڈل بجلی گھروں میں پاکستان سے تعاون کرتے رہینگے: فرانسیسی سفیر

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں فرانس کے سفیر فلپ تھائی بند نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان میں تھرمل اور ہائیڈل بجلی گھروں کے منصوبوں میں تعاون کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا فرانسیسی ترقیاتی ادارہ توانائی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان سے پہلے بھی تعاون کررہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان میں جمہوری طریقے سے حکومت کی تبدیلی کو سراہا۔ انہوں نے بتایا فرانس پاکستان میں پن بجلی کے گیارہ سو میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔