ایل جی الیکٹرونکس نے نئے معیار پر اترنے والی دنیا کی پہلی واشنگ مشین متعارف کرا دی

ایل جی الیکٹرونکس نے نئے معیار پر اترنے والی دنیا کی پہلی واشنگ مشین متعارف کرا دی

کراچی (پ ر) ایک جی الیکٹرونکس کی جانب سے تیار کئے جانے والے جدید ترین فرنٹ ڈور کلاتھ واشرز دنیا کے پہلے واشرز ہیں جو سی ایس اے جو کہ صنعت میں پائیداری جانچنے اور توثیق کی سروس ہے کے معیار AHAM7003-2013/CSA SPE-7003-13/UL 7003پورے اترے ہیں، یہ گھریلو کپڑے دھونے کی مشین کے لئے پائیداری کا ایک معیار ہے۔ ایک جی ماڈل WM8000HVA اور WM8000HWA نے سی ایس اے گروپ کے ماحولیاتی معیار کے لئے ضروری سکور حاصل کئے، سی ایس اے گروپ نے وسیع پیمانے پر جانچ اور اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد ایل جی کے ان ماڈلز کو تصدیق نامہ جاری کیا۔