رواں برس دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار رہے گی:IMF

رواں  برس دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار رہے گی:IMF

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  آئی ایم ایف کے کونسلر اولیور بلانچرڈ کا کہنا تھا کہ رواں برس دنیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار سست رہے گی اور شرح نمو تین اعشاریہ پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھ سکے گی اولیور نے مزید بتایا کہ چین کی شرح نمو چھہ اعشاریہ آٹھ سے کم ہو کر چھہ اعشاریہ تین فیصد پر آ جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں ہاؤسنگ کا کاروبار دنیا کی اقتصادیات پر چھایا رہا ہے لیکن رواں برس اس کاروبار کےمندہ رہنے کا امکان ہے اور اسے کاری ضرب بھی لگ سکتی ہے،بونچارڈ نے کہا کہ اگر ہاؤسنگ یعنی ریئل اسٹیٹ کا کاروبار  مندی اور خسارے کا شکار رہا تو دنیا کی اقتصادیات پر اس کا بہت برا اثر بھی پڑ سکتا ہے