گھی اور آئل کی اوورچارجنگ پر سخت کارروائی ہو گی: بلال یاسین

 گھی اور آئل کی اوورچارجنگ پر سخت کارروائی ہو گی: بلال یاسین

لاہور (پ ر )صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بناسپتی گھی اور ویجٹیبل آئل کی قیمتوں میں واضح کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہچانے کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، گھی اور آئل فروخت کرنے والے اوور چارجنگ پر سخت کارروائی ہوگی ۔انہوں نے یہ ہدایت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور گھی فروخت کرنے والی دیگر شاپس پر گھی کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے لیتے ہوئے جاری کی ۔ صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر گھی اور آئل کی پرانی اور نئی قیمت درج ہونی چاہئے ، انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے گھی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی دریافت کیا اور کہا کہ اگر زائد قیمت سے متعلق کوئی شکایت ہو تو فوری ضلعی انتظامیہ کو فورا آگاہ کریں ۔