پیاف کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب، عرفان اقبال شیخ چیئر مین بن گئے

پیاف کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب، عرفان اقبال شیخ چیئر مین بن گئے

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے انتخابات 2015-16 پیاف کے پیٹرن ان چیف میاں انجم نثار کی زیر نگرانی ہوئے جس میں عرفان اقبال شیخ بلامقابلہ چیئرمین اور تنویر احمد صوفی سینئر وائس چیئرمین ،خواجہ شاہ زیب وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔ نومنتخب صدر عرفان ا قبال شیخ نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاامتیاز صنعتکاروں اور تاجروں کی آواز حکومت کے ایوانوں تک پہنچائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے ۔تنویر احمد صوفی سینئر وائس چیئرمین نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ تاجر برادری نے جو اعتماد کیا پورا اتریں گے۔