پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاسا منصوبے پر دستخط رواں ماہ ہونگے

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاسا منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے پر دستخط چوبیس اپریل کو استنبول میں ہوں گے ۔معاہدے کے تحت پاکستان کو نواعشاریہ تین پانچ سینٹس فی یونٹ پر بجلی حاصل ہوگی، تاجکستان پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے۔ عالمی بینک کے تحت یہ منصوبہ دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔