مزارعین کے مسائل کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں: ملک ندیم کامران

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے ہدایت کی کہ مزارعین کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں عارف والامحمد نگر فارم کے مزارعین کے گھر نہ گرائے جائیں اور کمشنر ساہیوال 6 یوم میں تفصیلی سروے کر کے رپورٹ پیش کریں -انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں مزارعین کے مسائل کے حل کے لیے بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔