سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاک سعودی چیمبر کا مشترکہ اجلاس

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاک سعودی چیمبر کا مشترکہ اجلاس

لاہور ( کامرس رپورٹر) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھار ٹی( سمیڈا) اور پاک سعودی جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔اس سلسلے میں مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں سمیڈا کے آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور پاک سعودی چیمبر کے صدرمیاں محمود الحسن نے وفود کی قیادت کی۔ اجلاس میں جی سی سی ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا اور اس ضمن میں سمیڈا کے پانچ سالہ ترقیاتی پلان میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پیش کی گئی حکمت عملی کو بے حد مفید قرار دیا گیا۔