حکومت ڈیموں کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کرے: اعجاز ممتاز

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بڑے آبی ذخائر کی جلد تعمیر کے لیے اتفاق رائے پیدا کرے ، مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سستی اور وافر بجلی چاہیے، مستقبل قریب میں اگر تھرمل ذرائع سے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرلی جائے تو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ بجلی بہت مہنگی ہوگی۔ صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ آبی وسائل سے نہ صرف وافر بجلی پیدا ہوسکتی ہے بلکہ یہ بہت سستی بھی ہوگی لہذا کالاباغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر فورا شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر اعتراض کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔