کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندا، سرمایہ کاروں کے 27 ارب ڈوب گئے

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں مندا رہا۔ انڈیکس 76.10 پوائنٹس کمی پر 13799.43 پوائنٹس پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران وفاقی بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس برقرار رکھنے‘ خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث سرمایہ کارں نے بینکنگ‘ ٹیلی کمپنیوں سمیت بیشتر حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔ مجموعی سرمایہ کاری مالیت 35 کھرب 37 ارب 88 کروڑ 36 لاکھ 6ہزار 413 روپے رہ گئی۔ سرمایہ کاروں کے 27ارب 28 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ 729 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 767میں کمی اور 346کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کامرس رپورٹس کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندا رہا۔