ڈی سی اوز کو 30جون تک ریونیو اہداف پورے کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ریونیو ٹارگٹس ہر حال میں 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ریونیو کے اہداف کی تکمیل کےلئے مال افسران کو متحرک کیا جائے اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ مال کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ریکوری رپورٹ بھی ڈی سی او آفس جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔