چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی) حکومت پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کے خریداری مراکز پر ترجیحی بنیادوں پر گندم خرید کرنے کی ہدائت کی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور تمام خریداری مراکز پر تعینات اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز و فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساڑھے بارہ ایکڑ ےا اس سے کم اراضی کے مالک چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خرید کریں۔