قبل از وقت دھان کی پنیری کاشت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے چاول کی کاشت کے دیگر علاقوں میں قبل از وقت دھان کی پنیری کاشت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ زراعت فیصل آبا دریجن کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکاروں کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل دھان کی پنیری کاشت نہ کریں کیونکہ تنے کی سنڈیاں دھان کے پودوں پر انڈے دیتی ہیں اس لئے اگر اپریل کے آخر سے لے کر مئی کے وسط تک دھان کی پنیری کاشت کر دی جائے تو ےہ سنڈیاں ان پر انڈے دینے شروع کر دیتی ہیں جس کے باعث نہ صرف سنڈیوں کی تعداد میں برق رفتاری سے زبردست اضافہ ہو نا شروع ہو جاتا ہے بلکہ ےہ سنڈیاں دھان کی فصل پر حملہ کر کے اس کو نقصان پہنچانے کا بھی موجب بنتی ہیں۔