عالمی منڈی میں پلاٹینیم اور پلاڈیم کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لندن (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں آمدہ مہینوں میں پلاٹنیم اور پلاڈیم کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے شروع سے پلاٹینیم کی قیمتوں کو استحکام حاصل ہے جبکہ پلاڈیم کی طلب میں اضافہ مستقبل میں اس کی قیمت میں اضافہ کی ضمانت دے رہا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرینکے سروے کے مطابق رواں سال پلاٹینیم کی قیمت بڑھ کر 1682ڈالر فی اونس تک آ جائے گی جو جنوری میں 1610ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی یعنی پلاٹینیم کی اوسط سپاٹ پرائس میں 5فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں پلاٹینیم کی قیمت 1604ڈالر فی اونس ہے۔ ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں پلاٹینیم 1650ڈالر فی اونس، تیسری سہ ماہی میں 1700ڈالرفی اونس اور آخری سہ ماہی میں 1750ڈالر فی اونس تک چلا جائیگا اور 2013ءمیں اضافے کی یہ حد 1804ڈالر فی اونس تک جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال پلاٹنیم کی قیمت میں 21فیصد کمی آئی تھی۔