تانبے کی قیمت 8ہزار ڈالر فی ٹن سے نیچے گر گئی

لندن (اے پی پی) لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمت 8ہزار ڈالر فی ٹن سے نیچے گر گئی۔ لندن میٹل ایکسچینج (ایل ایم ای) میں تانبے کے جولائی کیلئے ترسیل کے سودے 7990ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے جو کہ گذشتہ جمعہ کی 8220ڈالر فی ٹن قیمت سے 3فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں ہفتے تانبے کی فی ٹن قیمت میں 4فیصد تک کمی آ جائے گی۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں تانبے کی قیمت میں جولائی کنٹریکٹ کیلئے بکنگ میں 4فیصد کمی آئی اور سودے 9ہزار 200ڈالر فی ٹن میں ہوئے۔ نیو یارک مئی کو مکس کنٹریکٹ میں تانبے کی قیمت 2.5فیصد تک گر گئی۔