سیلاب کے سبب پھلوں‘ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘ انتظامیہ کنٹرول میں ناکام
لاہور(کامرس رپورٹر)حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 16سبزیوں کی قیمتوں میں2 روپے سے 28روپے , 12پھلوں کی قیمتوں میں5 روپے سے 20روپے, ایک کلو برائلرکی قیمت میں 6روپے اور ایک درجن فارمی انڈوںکی قیمت میں 2اضافہ ہوا ہے ۔ کلو آلوکچاچھلکا62روپے،آلوسٹور44روپے،پیاز36روپے ،ٹماٹر کی قیمت 45 روپے ،لہسن چائنہ110روپے ،ادرک چائن 276روپے۔پھلوں میں ایک کلوسیب گاچہ اول کی قیمت 90روپے ،کھجور کی قیمت 132روپے ,انارقندھاری کی قیمت20 روپے اضافے سے 116 روپے ، گرما کی قیمت62روپے رہی ۔