سائنسدان زیادہ پیداواری کپاس کی اقسام دریافت کریں: سکندر بوسن

سائنسدان زیادہ پیداواری کپاس کی اقسام دریافت کریں: سکندر بوسن

لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن کی زیر صدارت لاہور میں کپاس کے بیج کے متعلق اہم میٹنگ ہوئی ۔ وفاقی وزیر خوراک و ریسرچ نے تمام سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام دریافت کریں‘ محنت سے کام کریں۔ کپاس ہر صورت میں دوسری تمام فصلوں سے زیادہ نفع دینے والی فصل ہے لہٰذا اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی ہر ممکن پذیرائی کی جائے گی اور ہر مفید تجویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ہمارا ملک کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کر کے کپڑے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے ۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندے زیادہ تر کپاس کی نئی اقسام کی دریافت کے لیے کسی تیز تر ٹریک کے لیے خواہشمند تھے لیکن وفاقی و صوبائی سرکاری ریسرچرز اس بات پر متفق تھے کہ تمام تر احتیاط برتنے کے بعد ہی کوئی نئی ورائٹی دریافت کی جائے تاکہ اس کی افادیت بھی دیر تک قائم رہے ۔