235 دیہات کو بجلی مہیا کرنے کیلئے پہلا فیز دسمبر میں مکمل کرلیں گے: لیسکو

235 دیہات کو بجلی مہیا کرنے کیلئے پہلا فیز دسمبر میں مکمل کرلیں گے: لیسکو

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وزیراعظم کےSDG 2016-17 (Sustainable development goal) کے تحت 235 دیہات میں بجلی مہیا کرنے کے لئے پہلے فیز کو دسمبر کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے پہلے فیز کے تحت 186 ملین کے فنڈز سے ڈسٹرکٹ ننکانہ ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ قصوراور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے بجلی سے محروم کُل 235 دیہات کو بجلی پہنچائی جائے گی۔