شرط پر سبسڈی دینے سے چاول کی برآمدات بڑھیں گی: سمیع اللہ نعیم

شرط پر سبسڈی دینے سے چاول کی برآمدات بڑھیں گی: سمیع اللہ نعیم

لاہور (کامرس رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین سمیع اللہ نعیم نے کہا ہے کہ چاول کی برآمدات دو ارب ڈالر کی حد کو چھو رہی ہیں اور اس میں ہر سال 25فیصد اضافہ ممکن ہے اگر باسمتی ،سفید چاول اور اری چاول پر اس شرط کے ساتھ سبسڈی دی جائے کہ وہ ہر گزشتہ سال کے مقابلہ میں برآمدات میں دس فیصد اضافہ کریں وہ گزشتہ روز صنعتی تجارتی شعبہ کے اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چاولوں کی بعض اقسام کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹوں میں قیمتوں کے مقابلہ میں 70سے 80ڈالر زیادہ ہیں اس کی وجہ دھان کی پیداواری لاگت کا زیادہ ہونا ہے۔