کراچی، ساڑھے 4 ہزارکلو سے زائد چرس 2.15 کلو ہیروئن، 18 ہزار شراب کی بوتلیں تلف

کراچی، ساڑھے 4 ہزارکلو سے زائد چرس 2.15 کلو ہیروئن، 18 ہزار شراب کی بوتلیں تلف

کراچی (آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے منشیات جلانے کی کی تقریب ہوئی،تقریب میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو، اعلیٰ عسکری، سول افسران اور انٹرنیشنل کمیونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،ڈائریکٹر پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئر عتیق الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کی روک تھام، تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔ منشیات بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہی ہیں،پاکستا ن کوسٹ گارڈ سکول کے طلباء وطالبات کی جانب سے سماجی اور معاشرتی مضر اثرات سے آگاہی ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کی طرف سے 4731.160 کلوگرام چرس 131.800 کلوگرام افیون، 2.15 کلوگرام ہیروئن جلائی جبکہ 18078 شراب کی بوتلیں اور 1571 بیئر کے کین توڑے گئے۔