انڈیکس میں 195 پوائنٹس سرمایہ میں 31 ارب سے زائد کمی

انڈیکس میں 195 پوائنٹس سرمایہ میں 31 ارب سے زائد کمی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 195.81پوائنٹس کی کمی سے 41239.89پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں31ارب4 کروڑ89 لاکھ93 ہزار932 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں ایک ارب99کروڑ39 لاکھ71 ہزار755 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4کروڑ6لاکھ 15ہزار20 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس195.81پوائنٹس کی کمی سے 41239.89پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں95.44 پوائنٹس کی مندی سے21007.86پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں108.20 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 624.35 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چڑھا ئوکے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس6.79پوائنٹس کی کمی سے15011.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔