سونے کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل ٹوٹ گیا اور دو سو روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگیا،،،دس گرام سونے کی قیمت میں ایک سو بہتر روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ دس گرام سونا چالیس ہزار چھے سو اٹھائیس روپے کا ہوگیا،،،چاندی کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ چاندی چھے سو نوے روپے  ہو گئی،،،عالمی منڈی میں بارہ ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو اٹھائیس ڈالر کا ہوگیا