فرانس کے پارلیمانی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ، عہدیداروں سے ملاقات
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات میں فرانسیسی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ فرانسیسی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فرانس پاکستان فرینڈشپ گروپ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے بہت سازگار ہے۔