.ایم سی بی عارف حبیب اور ون لنک کے درمیان معاہدہ
لاہور (پ ر) ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے ون لنک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے جن کے نتیجے میں ایم سی بی اے ایچ ایفلیئیٹ ممبر کے طور پر پے پاک اسکیم میں شامل ہو جائے گا ایم سی بی اے ایچ پہلا بے پاک اییلفیٹ ممبر ہے اور پہلا نان بینکنگ فنانس ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ون لنک کی پے پاک اسکیم ممبر شپ حاصل کی ہے اس معاہدے سے ایم سی بی اے ایچ پاکستان میں کسی بھی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پہلی بار پروپرائیٹری کارڈ متعارف کرانے کا اہل ہو گیا ہے۔ ایم سی بی اے ایچ صارفین کیلئے ڈیبٹ کارڈز جاری کرے گا ایم سی بی اے ایچ کے سی ای او محمد ثاقب سلیم نے کہا کہ ون لنک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پر امید ہیں کہ ہمارے صارفین اس باسہولت پیشکش کو سرائیں گے۔ ون لنک کے سی ای او نجیب آگرہ والا نے کہا ایم سی بی اے ایچ کا ون لنک کے ساتھ ملاپ ایک مثالی اتحاد ہے۔