کراچی بندرگاہ پربحری جہازوں کی ہینڈلنگ
کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ12ہزار288ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میں99 ہزار 612ٹن درآمدی اور12ہزار676ٹن برآمدی سامان شامل ہے،بدھ کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو33ہزار299ٹن،بلک کارگوایک ہزار318ٹن،کھاد14ہزار 122 ٹن،سویا بین کے بیج8ہزار 676 ٹن،کول20ہزارٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو42 ہزار 798 ٹن، خشک کارگو 77ہزار415ٹن اور مائع کارگو 22ہزار197ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو11 ہزار 280 ٹن، بلک کارگو256ٹن سامان شامل ہے ۔