سوئی ناردرن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرکا قیام

سوئی ناردرن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرکا قیام

لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی/مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیپارٹمنٹ نے’’انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر‘‘ کا قیام عمل میں لایا۔ ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر افتتاح سوئی گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے مانگا منڈی میں موجود سوئی گیس کے دفتر میں کیا۔جس میں سوئی گیس کی مینجمنٹ عامر طفیل (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر)، فیصل اقبال (سینئیر جنرل مینجر آڈٹ)، صبغت اللہ ، وسیم احمد (سینئیر جنرل مینجر سی ایس ایس)، اشرف ندیم عبد الرئوف اعوان علی احمد کے علاوہ آئی ٹی ایم آئی ایس کی انتظامیہ جن میں ریاض(جنرل مینجر آئی ٹی ایم آئی ایس)، یاسر مرزا (چیف آفیسر ، آئی ٹی ایم آئی ایس) کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے بیشتر افسران نے شرکت کی۔