مصری شاہ لوہا مارکیٹ انتخابات: 3 گروپوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

لاہور(پ ر )مصری شاہ لوہا مارکیٹ لاہور کے الیکشن برائے سال2017میں حصہ لینے کیلئے تاجروں کے تین گروپوں کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن حاجی گھٹین خان کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں چوہدری عامر صدیق کا اتحاد گروپ محمد یونس گجر کا سجن گروپ اور محمد اشرف کنگ کا انقلاب گروپ شامل ہیں ،اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبران کیپٹن محمد الیاس ،حاجی محمد جمیل ،میاں التمش اور محمد اکبر خان بھی موجود تھے ،الیکشن کیلئے ووٹنگ اکیس اکتوبر کو ہو گی ۔