ایکزنوبل سمیت چار بڑے کاروباری اداروں کا متبادل توانائی پر منتقل ہونے کا عزم

لاہور (پ ر) عالمی سطح پر 100 فیصد متبادل توانائی کی تیاری کے سلسلے میں کام کرنے والے ادارے آر ای 100 (RE100)میں عالمی سطح پر پینٹ بنانے والے ادارے ایکزونوبل سمیت چار بین الاقوامی ادارے شامل ہوگئے ہیں۔ آر ای 100 کے اعلامئے کے مطابق اسکے ساتھ ایکزونوبل، اے ایکس اے، بربری اور کارلس برگ گروپ شامل ہوئے ہیں، اس کے نتیجے میں متبادل توانائی کا عزم کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔