لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام

لاہور (پ ر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ جبکہ خصوصی شرکت منجنگ ڈائریکٹر میاں اسدمنظور وٹو اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز سید تنویر عباس تابش نے کی۔ ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ نے کہا ہمیں 8 اکتوبر 2005 کے خوفناک اور تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے محب وطن پاکستانیوں کو نہیں بھولنا چایئے۔