رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی برآمدات میں 11فیصد اضافہ ہوا اس دوران تجارتی خسارے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ تجارتی خسارے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ میں 5 ارب 17 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئیں۔ ملکی درآمدات 22 فیصد اضافے سے 4 ارب 26 کروڑ ڈالر رہی ہیں۔