مضاربہ سکینڈل میں فیاضی گروپ آف انڈسٹریز کا ڈائر یکٹر مختار گرفتار

اسلام آباد(نامہ نگار) نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں فیاضی گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مختار خان کو گرفتار کر لیا، نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملزم پر 7.5 بلین کے مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام الناس کو لوٹنے کا الزام ہے۔