فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے بجلی 2 روپے 8 پیسے یونٹ سستی کرنیکی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی نیپرا سے بجلی 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور، نیپرا 18مارچ کو منظوری دے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی، فیول لاگت میں کمی کے باعث بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی۔کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کو 12ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جنوری میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 55ارب 75کروڑ 44لاکھ کی گئی، جنوری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 11روپے 36 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، جنوری میں بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی سستی