صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں مجوزہ اضافہ روکا جائے: صوبائی وزیر زراعت کی وفاق کو سفارش

صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں مجوزہ اضافہ روکا جائے: صوبائی وزیر زراعت کی وفاق کو سفارش

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے کھاد کی انڈسٹری پر برے اثرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ قیمتوں میں تجویزکردہ اضافہ روکا جائے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے وفاقی وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کے نام خط میں سفارش کی ہے کہ انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے تاکہ یوریا کھاد کی قیمتوں کو متوازن رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کسان زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا یوریا مزید مہنگا ہوا تو کاشتکار شدید معاشی دباو¿ کا شکار ہو گا اور ملکی زرعی شعبہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔