تجارتی خسارہ 14 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گیا

تجارتی خسارہ 14 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید15.94فیصد اضافہ سے تجارتی خسارہ اس مدت میں بڑھ کر14ارب 56کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالرز ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ تجارتی خسارہ 12ارب 56کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالرز تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال میں فروری 2015ءتک درآمدات 30ارب 58کروڑ امریکی ڈالرز رہیں اور اس کے جواب میں یہ برآمدات 16ارب ایک کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالرز رہیں۔