”پاک چین اکنامک کا ریڈور نئی تاریخ رقم کرے گا “

”پاک چین اکنامک کا ریڈور نئی تاریخ رقم کرے گا “

لاہور (کامرس رپورٹر) پاک چین اکنامک کاریڈور دونوں ملکوں کے تجارتی و معاشی تعلقات میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے چودہ رکنی وفد کے سربراہ وو جنگ سی (Wu Jingsi)اور لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔