معمولی چارجز کی عدم ادائیگی پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ سیل کر دیا، لاکھوں مالیت کی مچھلیاں ہلاک

لاہور (کامرس رپورٹر) معمولی چارجز کی عدم ادائیگی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے آپشنز ریسٹورنٹ کو سیل کئے جانے پر ایکیوریم میں لاکھوں مالیت کی امپورٹڈ مچھلیاں مر گئیں جنرل منیجر آپشنز ریسٹورنٹ ضیغم ملک نے وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے معاملہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔