ایف بی آر نے کے 11 کسٹم افسروں کے تبادلے کر دیئے

ایف بی آر نے کے 11 کسٹم افسروں کے تبادلے کر دیئے

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کے گریڈ 21کے 3 اور گریڈ 20کے 8 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات ے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر شوکت علی کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئی او سی او کراچی ، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کسٹم لاہور مسز عدیلہ رحمن کو ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل ریفارم اینڈ آٹو مشین اسلام آباد اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد سروت ظاہرہ حبیب کو ڈائریکٹر جنرل آئی پی آر اسلام آباد تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ گریڈ 20میں ترقی پانے والے عبدالباسط چوہدری کوپرنسپل ڈائریکٹوریٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی ، آشد جواد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پی سی اے کراچی ظفر اختر کو ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ایڈجیوکیشن کراچی ، عرفان الرحمن کو سیکرٹری کسٹم ونگ ایف بی آر اسلام آباد شازیہ اکرام کو ایڈیشنل ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ کراچی ، سعید اکرام کو ایڈیشنل کسٹم ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی اور محمد یعقوب ماکو کو ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ ایکسپورٹ کراچی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔