انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم
کراچی( کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.55 روپے سے گھٹ کر 110.52 روپے اور قیمت فروخت 110.65روپے سے گھٹ کر 110.62 روپے پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.70روپے سے بڑھ کر 111.80روپے اور قیمت فروخت 112.10روپے سے بڑھ کر 112.20 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے یورو کی قیمت خرید133روپے سے بڑھ کر 135روپے اور قیمت فروخت 135 روپے سے بڑھ کر137روپے پر جا پہنچی اسی طرح75پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید150روپے سے بڑھ کر150.75روپے اور قیمت فروخت152روپے سے بڑھ کر 152.75روپے ہو گئی ۔