پی ایس کیو سی اے کی کارروائی ‘غیر معیاری آئل ضبط

پی ایس کیو سی اے کی کارروائی ‘غیر معیاری آئل ضبط

کراچی(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنر ل پی ایس کیو سی اے انجینئر محمد خالد صدیق کے احکامات پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے فیڈرل بی ایریا کراچی میں میگنیٹ سپر اسٹور پر چھاپہ مارکر مختلف برانڈ کی اشیا ء کے معیار کو چیک کیا جس میں افکو آئل کے برانڈ ایوولنس کو غیر معیاری پایا گیا اور اسکا اسٹاک کو ضبط کیا گیا جبکہ رفائن نمک فوڈ ٹائم اور میٹکو نمک کو بھی سیل کردیا گیا ۔ پی ایس کیو سی ا ے کی ٹیم نے کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء کے خلاف مہم جاری ہے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔پی ایس کیو سی ا ے کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہچائیں گے اور غیر قانونی کام کرنے والی انڈسٹریز کولائسنس نہیں دیا جائے گا۔