ایل ڈی اے نے ویلفیئر فنڈ سے حج پر بھیجنے کیلئے ملازمین کی تعداد چار سے بڑھا کر7کر دی

ایل ڈی اے نے ویلفیئر فنڈ سے حج پر بھیجنے کیلئے ملازمین کی تعداد چار سے بڑھا کر7کر دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے ادارے کے ویلفیئر فنڈ سے حج پر بھیجے جانے والے ملازمین کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیعہ سلیم نے اس مقصد کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کی اس موقع پر چیف ٹائون پلانر خالد محمود شیخ ‘ ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد اور بڑی تعداد میں ایل ڈی اے افسران اور ملازمین موجود تھے۔ کامیاب ہونے والوں میں شیر حسن متبادل کاوش اقبال محمد یٰسین متبادل عارف حسین وسیم غوری متبادل اسد اقبال اور احمد علی اصغراور متباد ل عمران عابد وڑائچ آنسہ نذیر ڈائریکٹر جنرل نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہحج تمام جسمانی اور مالی عبادتوں کا مجموعہ اور سب سے بڑی عبادت ہے مگر سرکاری فرائض کی دیانت داری سے بجاآوری کر کے عوامی خدمت کے ذریعے رزقِ حلال کمانا تمام ملازمین کااولین فریضہ ہے۔