سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ سرمایہ کاروں کے99 ارب ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ سرمایہ کاروں کے99 ارب ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں99ارب46 کروڑ8 لاکھ58 ہزار534 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں3ارب40کروڑ94 لاکھ53 ہزار96 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں8کروڑ7 لاکھ77 ہزار790 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میںمندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس461.56 پوائنٹس کی کمی سے43300،43200 ، 43100، 43000 اور 42900 کی پانچ بالائی نفسیاتی حدوںسے گرتے ہوئے 42933.72 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 229.19پوائنٹس کی مندی سے21671.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں359.68 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں969.69پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس38.72پوائنٹس کی کمی سے 16977.88پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس147.51پوائنٹس کی مندی سے20452.06پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس340.46پوائنٹس کی کمی سے 21007.10پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 276کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر23کروڑ86لاکھ73ہزار330حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم10 ارب 32 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار751روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 4 ارب 55 کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار 791 روپے سے گھٹ کر 89 کھرب 5 ارب 9 کروڑ 54 لاکھ 39 ہزار257روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 94 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ6 کروڑ78لاکھ 65ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔