ایل جی کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ مانیٹرز متعارف کرانے کا اعلان
لاہور(پ ر) ایل جی نے نانو آئی پی یس ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنے مقبول مانیٹرز کی سیریز متعارف کرادی ۔ اس ضمن میں صارفین سے فیڈ بیک لیکر ایل جی ہائر ڈائنامک رینج کی تیز برائٹنس کے ساتھ ایچ ڈی آر 600 میں بہتری لایا ہے اور تھنڈر بولٹ 3 سے مطابقت رکھنے کے ساتھ نئے کنکٹویٹی آپشنز رکھے گئے ہیں۔ ایل جی کے نئے 32 انچ کے یو ایچ ڈی 4Kمانیٹر (ماڈل 32یوکے 950) میں پہلی بار ایل جی کی جدید نانو آئی پی ایس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ اس کی بدولت آن اسکرین کلرز میں زیادہ درستگی آتی ہے اور حقیقی منظر محسوس ہوتا ہے۔ ایل جی کا یہ مانیٹر ڈی سی آئی۔ پی 3 کلر اسپیکٹرم ہالی ووڈ کی مقبول فلموں کے لئے روایتی مانیٹرز کے مقابلے میں 98 فیصد تک بہتر ڈسپلے دیتا ہے۔ ایل جی کا مانیٹر پہلا ماڈل ہے جس میں تھنڈر بولٹ 3 ڈاکنگ ڈسپلے ہے جو 4Kڈیزی چیننگ کو چلانے میں مدد کرتا ہے، اس کی مدد سے ڈوئل 4Kمانیٹرز چلائے جاسکتے ہیں۔ ایل جی کا یہ مانیٹر تھنڈر بولٹ 3 کو نوٹ بکس جیسے میک بک پرو کو سنگل ایکٹو تھنڈر بولڈ 3 کیبل کے ذریعے کنیکٹ کرسکتا ہے جس کے لئے کسی چارجنگ آڈاپٹرز یا یو ایس بی کیبلز کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس مانیٹر کی واحد تھنڈر بولٹ 3 کیبل 4Kمواد اور آواز کو منتقل کرتی ہے جبکہ 60 ڈبلیو نوٹ بک کو چارجنگ کی سہولت بھی حاصل رہتی ہے۔ اس میں ایج آرک لائن اسٹینڈ اور حیران 4 سائیڈ ایج بارڈر لیس ڈیزائن ہے جس کی بدولت تصویر حقیقی طور پر مڑ جاتی ہے۔ ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے ہیڈ چانگ اکہوان نے کہا، "ہم میں سے بیشتر ہر ماہ مانیٹرز کے سامنے سینکڑوں گھنٹے خرچ کرتے ہیں اور اسی لئے بوقت ضرورت زیادہ بہتر کارکردگی کے لئے ایسی مصنوعات کو بہتر بنایا گیا ہے۔