سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 57600 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 57600 روپے ہوگئی

کراچی (اے پی پی)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کا اضافہ رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1331ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت350روپے اضافے سے57600،دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 49371روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سے 850روپے ریکارڈ کی گئی ۔